ق لیگ بلدیاتی الیکشن میں کارکنوں کو آگے لائیگی: طارق زمان
ملتان(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ق) ملتان کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق زمان گجر نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں (ق) لیگ یونین کونسلوں کی سطح پر عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے ورکرز کو آگے لائے گی اسی لئے کارکن اپنے اپنے علاقوں میں توجہ دیں (ق) لیگ کے مرکزی رہنما سپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی جلد ملتان کا دورہ کریں گے اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے سردار محمد عاصم بھٹی (ق) لیگ کے سٹی جنرل سیکرٹری ہیں جنہیں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کامل علی آغا نے ملتان کے ضلع و سٹی عہدیداران کی مشاورت سے عہدے پر فائز کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرانا شجاع آباد روڈ کے علاقہ لیاقت آباد میں مقامی بک شاپ کا افتتاح کرنے کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر دیگر پارٹی رہنما سابق ناظم چوہدری اللہ دتہ انصاری، جوائنٹ سیکریٹری ناصر محمود کمبوہ، ڈاکٹر غلام نبی،نعمان شیخ، گلفام عباسی ودیگر بھی موجود تھے۔