ختم نبوتؐ عقیدہ کی آبیاری وقت کی اہم ضرورت ہے، عائشہ سید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ جماعت اسلامی پاکستان سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ پیغمبر اعظم محمد صلی علیہ والہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم دنیا میں اس وقت رحمتہ العالمین بن کر آئے جب تمام دنیا اکائیوں،فرقوں،رنگ و نسل میں بٹی ہوئی تھی اور انسانیت ایک دوسرے کے خون کی پیاسی تھی رحمتہ العالمین قرآن مجید اور اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا نظام لیکر آئے اور پوری انسانیت کو ایک کر دیاعائشہ سید نے کہا کہ رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانوں کیلئے جو دستور حیات دیا اس کے انفرادی و اجتماعی ہر پہلو کو عملی طور پر نافذ کرکے دکھایا اور قیامت تک کیلئے سیرت مصطفی ؐ کو انسانوں کی رہنماء کے لئے قرآن کے ساتھ لازم وملزوم کر دیااب دنیا کو درپیش تمام مسائل کا حل اسوہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں پوشیدہ ہے ہم اہل ایمان اپنے آقا صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی ناموس پر ہر چیز کو قربان کر دینا ہی مقصد حیات سمجھتے ہیںعقیدہ ختم نبوتؐ پر مضبوط ایمان اور نوجوان نسل میں اس عقیدہ کی آبیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔