سندر انڈسٹریل سٹیٹ :کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی ،لاکھوں کا کیمیکل جل گیا
سندر (نامہ نگار) معروف صنعتی زون سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کیمکل بنانے والی نجی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا کیمیکل اور سامان جل گیا جبکہ فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت سے فیکٹری کی چھت بھی زمین بوس ہوگئی دوسری جانب فیکٹری میں موجود کیمیکل کے ڈرمز وقفے وقفے سے پھٹتے رہے جن کی آواز دور دور تک سنائی دیتی رہی ۔سندرسٹیٹ انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے متاثرہ فیکٹری کو جانے والے تمام راستے عوام کے لیئے بند کر دیئے اور ریسکیو ٹیموں کی آمدورفت کے لیے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات بھی کیے گئے۔ آگ بجھانے میں سندر سٹیٹ انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے 10 سے زائد فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا اور 2 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں رواں سال آتشزدگی کا یہ دوسرا بڑا واقع ہے۔