مسلم سکول کی ٹیچرنے طالبات پر کار چڑھا دی ایک جاں بحق ،3زخمی
ملتان (جنرل رپورٹر، خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ مسلم گرلز سکول کلمہ چوک ملتان میں خاتون ٹیچر نے کار کی بریک کی بجائے ریس دبا دی ایک بچی جاں بحق. دو زخمی جبکہ ایک صدمے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی۔تفصیل کے مطابق مسلم گرلز ہائی سکول کی ٹیچر اقراء جمشید سکول کے اندر گاڑی لیکر آئی گاڑی کی بریک نہ لگنے کے باعث حادثہ پیش آیا جس سیدسویں جماعت کی طالبہ14 سالہ عمارہ خلیل جاںبحق ہو گئی ماہم اور فضہ زخمی ہوگئیں جنھیںہسپتال داخل کرادیا گیابتایا جاتا ہے کہ ٹیچر پہلی بار گاڑی سکول لیکر آئی تھی حادثہ کے بعد سکول میں تدریسی عمل روک دیا گیا ڈپٹی کمشنر ملتان نے واقعہ کی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا ہے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی بچیوں کے بہترین علاج معالجہ کا حکم بھی دیا حادثہ کی اطلاع پر ایس پی کینٹ حسن افضل سکول میں پہنچ گئے ایس پی کینٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا سکول انتظامیہ اور سکیورٹی گارڈ کا بیان لیا گیا ایس پی کینٹ حسن افضل کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین کارروائی کے لئے درخواست دیں گے مقدمہ درج ہوگا۔ والدین نے ابتدائی طور پر واقعہ حادثاتی قرار دیا ہے۔ چیک کریں گے کہ اسمبلی ٹائم میں گیٹ کیوں کھولا گیا۔ دریں اثناء سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ساوتھ پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے سکول پرنسپل ماہ طلعت اور ٹیچر اقراء جمشید کو فوری طور پر معطل کردیا اور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنزسیکنڈری ایجوکیشن سائوتھ پنجاب اعزاز احمد خان جوئیہ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سائوتھ پنجاب نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز سے24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز کو ہدایت کی گئی ہے نکہ تمام حقائق کی جانچ کے بعد ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔