پنجاب یونیورسٹی کے 17 پروفیسر سٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کی بہترین محققین فہرست میں شامل
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے 7 پروفیسرزکو سٹینڈفورڈ یونیورسٹی امریکہ کی طرف سے پروفیسر جان لونیڈس کی جاری کردہ دنیا کے بہترین محققین کی اپ ڈیٹ فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ان میں شعبہ ریاضی سے پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف، انفارمیشن مینجمنٹ سے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ریاضی سے پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم، سالڈ سٹیٹ فزکس سے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد نسیم، بائیولوجیکل سائنسز سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف شکوری، ریاضی سے ڈاکٹر ذیشان یوسف، ریاضی سے ڈاکٹر محمد ضعیم الحق بھٹی، ریاضی سے ڈاکٹر نعمان رضا، ریاضی سے ڈاکٹر محمد ریاض، ریاضی سے ڈاکٹر سائرہ ارشد، کیمسٹری سے ڈاکٹر ظہور ایچ فاروقی، کیمسٹری سے ڈاکٹر روبینہ بیگم، فزیکل سائنسز سے ڈاکٹر محمد رضوان، سالڈ سٹیٹ فزکس سے ڈاکٹر سائرہ ریاض، اینٹامولوجی سے ڈاکٹر حافظ اظہر علی، پلانٹ پیتھالوجی سے ڈاکٹر ارشد جاوید اور کمپیوٹر سائنسز سے ڈاکٹر محمد یونس (مرحوم) شامل ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی محققین کو اپنے تحقیقی مقالوں، حوالہ جات، ایچ انڈیکس اور مشترکہ تحقیق کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر نے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔