پاک قطر جنرل تکافل کا انشورنس بازار کے ساتھ معاہدہ
کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میںڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے تکافل مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے پاک قطر جنرل تکافل نے انشورنس بازار کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخظ کئے ہیں۔ معاہدے پر پاک قطر جنرل تکافل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ثاقب ذیشان اور انشورنس بازار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمان بشیر نے دستخط کئے۔ اس موقع پر دونوں کمپنیوں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔