کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام کل یومِ سیاہ منائیں گے

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام کل یومِ سیاہ منائیں گے تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ وہ اپنے مادرِ وطن پر غیر قانونی اور غاصبانہ بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔
یومِ سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس ، حریت فورم اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے دی ہے۔
کل بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔
بھارت نے 27اکتوبر1947کو برصغیر کے تقسیم کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس جموں و کشمیر میں اپنی فوج اُتار کر اس پر ناجائز قبضہ کیا تھا۔