حافظ آباد:سفیدے کے درختوں میں اچانک آگ لگنے سے خاکستر
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں سرگودھا روڈ کے کنارے کھڑے سفیدے کے درختوں میں گذشتہ رات اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس کے نتیجہ میں سینکڑوں درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے نہایت تگ ودو کرکے آگ پر قابو پایا۔