کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت مسترد

سیشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
سیشن کورٹ لاہور میں کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، سیشن کورٹ نے پراسیکیوشن کی کیس منتقلی کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پرکیپٹن (ر)صفدر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔واضح رہے کہ کیپٹن صفدر پر کارسرکار میں مداخلت کرنے اور اشتعال انگیز تقریر پر گرفتار کیا گیاتھا.