عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کی نئی لہر کے دوران کم ازکم چالیس افرادہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات میں کہاگیاہے کہ ان میں سے نصف افراد ملیشیاگروپ اورحکومت کے دفاترپردھاوا بولنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوئے۔مظاہرین روزگارکے مواقع اوربہترعوامی سہولیات کی فراہمی اوربدعنوانی کے خاتمے کامطالبہ کررہے تھے۔مظاہروں کے دوران تقریباً دوہزارافرادزخمی بھی ہوئے۔