جے یو آئی ف کا آزادی مارچ بِلا جواز ہے، اکبر خان تنولی
با ہتر(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے سابق اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی اکبر خان تنولی نے کہا ہے کہ جے یو آئی ف کا آزادی مارچ بِلا جواز ہے وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے والے سازشی ٹولے کا کوئی ایجنڈا نہیں آزادی مارچ کے نام پر ملک میں انتشار پھیلانے والے محب وطن نہیں بلکہ وطن دشمن ہیں جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اسی طرح حکومت کے بغیر مولانا صاحب کا بھی گزارہ مشکل ہے وزیر اعظم عمران خان ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے بنیادی اقدامات اُٹھا رہے ہیںاپوزیشن مولانا فضل الرحمن کے پیچھے اپنی رہی سہی سیاسی ساکھ کو ختم کر رہی ہے حکومت شر پسند عناصروں کی سازشوں اور مضموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہو نے دیگی انشا ء اللہ ترقی کا سفر جاری رہے گااور حکومت کی رِٹ کو چیلنج کرنے والے ہمیشہ ناکام رہیں گے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے راستے میں روڑے اٹکانے والے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے یو ں محسوس ہو تا ہے کہ مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کے نام پر ملک میں انارکی پھیلانے اور افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔