وزیراعظم عمران خان آئندہ پیر کو ننکانہ صاحب میں باباگرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہوگی جس میں پنجابی اور خالصہ زبانوں پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں جدیدترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اوراسے بین المذاہب ہم آہنگی، ثقافت کے فروغ اور پیشہ وارانہ تربیت کاایک بہترین نمونہ بنایاجائے گا۔یونیورسٹی ملک میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بیرون ملک مقیم سکھ برادری کے لئے کمیونٹی سنٹر کے طورپرکام کرے گی۔