مقبوضہ کشمیرکے عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے کل ملک بھرمیں اوربین الاقوامی سطح پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یوم سیاہ منانے کامقصدبھارتی حکومت کے مظالم کاشکار کشمیریوں کی حالت زار پران کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرناہے۔حکومت نے یہ دن منانے کے لئے جامع پروگرام ترتیب دیاہے جس میں آزادی کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کودبانے کے لئے بھارتی فوج کی جانب سے کئے جانے والے مظالم اور بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاںبے نقاب کی جائیں گی۔آزادجموں وکشمیراورگلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں ضلع اورتحصیل کی سطح پرعوامی اجتماعات، ریلیاں ،واکس اوراحتجاجی مظاہرے کئے جا ئیں گے۔اُدھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کل پورے مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے تاکہ بھارت کو واضح اوراعلانیہ پیغام دیاجاسکے کہ کشمیریوں نے اپنے وطن پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کومسترد کردیاہے۔27اکتوبر1947ء کو بھارتی فوج نے جموں وکشمیر پر چڑھائی کی اوربرصغیرکی تقسیم کے منصوبے کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیری عوام کی امنگوں کے برعکس کشمیرپرقبضہ کرلیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024