فیروزوالہ:ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں بہن بھائی سمیت متعد د افراد کولوٹ لیا
فیروزوالہ (نامہ نگار ) ڈاکوؤں نے بیرون ملک پلٹ شہری محمد حسین کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر غیر ملکی کرنسی اور پاکستانی ڈھائی لاکھ رقم زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ۔ ڈاکوؤں نے رکشہ سوار بہن بھائی سمیت چھ افراد کو لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی موبائل فون و دیگر سامان چھین کر لے گئے ۔کھٹیالہ ورکاں میں چوروں نے گوگا کے گھر داخل ہوکر ہزاروں روپے کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔ نامعلوم افراد نے مختلف مقامات سے تین موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ڈاکووں نے تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں خاتون سے چھ لاکھ روپے کے زیورات ونقدی چھین کر لے گئے ۔