رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 137 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک اوردیگر اداروں کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر ستمبر تک کے عرصہ میں ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 886.6 ملین ڈالررہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 136.99 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 374.1 ملین ڈالر رہاتھا۔ستمبر 2019 ء میں ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 622.6 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ سال ستمبر کے مہینے کے مقابلے میں 392 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر 2019ء میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 126.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس عرصہ میں فارن پبلک انویسٹمنٹ کا حجم 321.8 ملین ڈالر رہا، گزشتہ سال سمتبر میں فارن پبلک انویسٹمنٹ کا حجم 0.1 ملین ڈالر رہا تھا، اسی طرح مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پورٹ فولیوسرمایہ کاری میں بھی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ جولائی سے لیکر ستمبر تک کے عرصہ میں ملک میں پورٹ فولیوسرمایہ کاری کا حجم بھی 321 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38