جاپان: 7.6 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں‘ سونامی وارننگ جاری کرکے واپس
جاپان: 7.6 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں‘ سونامی وارننگ جاری کرکے واپس
ٹوکیو (نوائے وقت رپورٹ) جاپان کے ہونشو جزیرے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شدت ریکٹر سکیل پر 7.6 ریکارڈ کی گئی۔ سونامی وارننگ جاری کرکے واپس لے لی گئی۔ ٹوکیو کی عمارتیں لرز اٹھیں۔ جزیرے اشیکوماگی سے سونامی کی لہریں ٹکرا ئیں۔ حکام نے کہا ہے کہ فوکو شیما ایٹمی پلانٹ کو کوئی خطرہ نہیں۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔