لاہور (نیوز رپورٹر) طبی ماہرین نے ڈینگی وائرس کو صحت کا عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ دنیا بھر میں تقریباً 150 ملین لوگ اس وائرس سے متاثر ہوتے ہیں۔ آبادی میں بے ہنگم اضافہ، ہاوسنگ سیکٹر میں بے ترتیب توسیع، حفظان صحت اور سینی ٹیشن کی ناکافی سہولیات اور عوامی سطح پر بیماری کے بارے میں ضروری معلومات اور شعور نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی بخار کی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر مختلف ہسپتالوں کے طبی ماہرین نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج/ سر گنگا رام ہسپتال میں ڈینگی بخار کے بارے میں معلوماتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میںپرنسپل ایف جے ایم سی پروفیسر رخشندہ طیب، ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور پروفیسر محمد یعقوب قاضی کے علاوہ میو ہسپتال، جناح ہسپتال، سر گنگا رام ہسپتال کے طبی ماہرین نے خطاب کیا، جن میں ڈاکٹر آصف ہمایوں، ڈاکٹر طیبہ، ڈاکٹر خالد محمود خان، پروفیسر فرخندہ، پروفیسر ثمینہ اکرم اور بیکٹیریالوجسٹ ڈاکٹر زرفشاں طاہر شامل ہیں۔ طبی ماہرین نے کہا کہ گنجان آباد اور پسماندہ آبادیوں میں یہ مرض زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگوں کا فرض ہے کہ وہ دوسرے لوگوں تک اس مرض کے بارے میں معلومات پہنچائیں کیونکہ اب یہ اجتماعی مسئلہ بن چکا ہے اور آنے والے برسوں میں ڈینگی کا مرض پیچدہ صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024