پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ آج ابوظہبی میں ہوگا، میچ سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔
پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان یو اے ای میں ہونے والی سیریزمیں دو ٹونٹی ٹونٹی، پانچ ایک روزہ اوردو ٹیسٹ میچزکھیلے جائیں گے۔ سیریزکا پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ آج ابوظہبی میں ہوگا۔ ٹونٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔ سپاٹ فکنگ کے الزامات کا شکار پاکستانی ٹیم رواں سال کسی بھی ایونٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی تاہم شاہد آفریدی کا کہنا ہے ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزجیتنے میں کامیاب رہے گی۔