چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اور کے پی کی حکومتیں چھوڑنے اور استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا۔راولپنڈی جلسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس سسٹم کا حصہ نہیں بننا چاہتے جہاں یہ چور اپنے کیسز معاف کروا رہے ہیں۔میں نے وزرائے اعلیٰ سے بھی بات کی ہے، پارلیمانی پارٹی سے بھی مشاورت شروع کر رہا ہوں، آنے والے دنوں میں سب اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا اعلان کروں گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہم اسلام آباد نہیں جا رہے کیونکہ ملک میں کوئی انتشار نہیں چاہتے۔ہم نے امپورٹڈ حکومت کو کہنا تھا کہ الیکشن کرواؤ، آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہم نے ان سے الیکشن مانگنے تھے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک چلتی رہے گی، جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام نہیں آسکتا، معیشت کو بچانے کیلئے الیکشن ہی واحد حل ہیں، الیکشن کے سوا کوئی راستہ ہی نہیں، یہ ان کو بھی پتہ ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024