پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم راولپنڈی میں واپس جانے کیلئے نہیں آئے، کل انشااللہ سورج حقیقی آزادی کی امید کیساتھ نکلے گا۔راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے 7مہینہ پہلے لوگوں کا مینڈیٹ چرایا گیا، ہماراکوئی مطالبہ غیر جمہوری نہیں،ملک میں عام انتخابات کا اعلان کرو۔ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ بھاگ رہے ہیں جب کہ شہبازشریف کو عمران خان کے آنے کاپتہ چلا تو ترکیہ چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف تم واپس آو تمہارا ایئرپورٹ پر استقبال کرِیں گے،پاکستان کی تقدیر عمران خان کے ساتھ ہے۔