چین کی ایک عدالت نے کینیڈین پاپ گلوکار کرس وو کو ریپ کے جرائم پر 13 برس قید کی سزا سنائی ہے۔گلوکار کو ایک برس قبل چین میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر تین خواتین کے ساتھ ریپ کے جرم ثابت ہوئے ہیں۔کورٹ کے مطابق تفتیش سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ 32 سالہ کرس وو نے دسمبر 2020 میں تین خواتین کے ساتھ ریپ کیا ہےکرس وو کے پاپ گروپ ای ایکس او کے سابق ممبر ہیں اور وہ 2014 میں اپنے سولو کیرئیر کیلئے چین واپس لوٹے تھے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق بیجنگ میں کینیڈین ایمبیسی نے سزا پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے البتہ سزا کے فیصلہ سناتے وقت ایمبیسی کے اہلکار کورٹ میں موجود تھے۔گلوکار کو ذاتی آمدنی چھپانے اور ٹیکس سے متعلق دیگر جرائم پر 6 سو ملین یوان (83.77 ملین ڈالر) ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
عاشقانِ عمران خاں کی مایوسی کے عکاس ضمنی انتخابات کے نتائج
Apr 23, 2024