Waqt News
Friday | February 03, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو گئی
  • ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
  • شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ
  • پاکستانی ڈرامے بالکل بالی ووڈفلموں جیسے ہیں: عدنان صدیقی

پیپلزپارٹی کا یومِ تاسیس 30نومبر کومنایا جائے گا

Nov 26, 2022 10:53 AM, November 26, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پیپلزپارٹی کا یومِ تاسیس 30نومبر کومنایا جائے گا

آج سے 56 سال قبل 1967 پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا دن ہے جس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔اس دن ایک نئے دور کا آغاز ہوا، ایک نئی سوچ نے جنم لیا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پیپلزپارٹی کے قیام کی صورت میں عوامی سیاست کی بنیاد رکھی گئی۔اس جماعت نے پاکستان میں ایک نیا سیاسی کلچر متعارف کرایا۔ذوالفقار علی بھٹو کی کرشماتی شخصیت کی بدولت پاکستان میں پہلی مرتبہ سیاست کو عوامی رنگ ملا۔سیاست ڈرائنگ روم سے نکل کر گلی محلے تک آ گئی اور انہوں نے "سٹیٹس کو" والی سیاست کی بجائے انقلابی سیاست کا راستہ اختیار کیا۔انہوں نے اپنی سیاست کے آغاز ہی میں ایوب خان سے بغاوت کرکے عوام میں جلد ہی بےپناہ مقبولیت حاصل کر لی۔چنانچہ جب وہ وزارت سے مستعفی ہو کر بذریعہ ٹرین لاہور آئے تو عوام کے جمِ غفیر نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں اپنا مقبول لیڈر مانا۔پاکستان پیپلزپارٹی کا تاسیسی اجلاس لاہور میں ڈاکٹر مبشر حسن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے لوگوں نے شرکت کی اور اس نمائندہ اور تاریخی اجتماع میں ذوالفقار علی بھٹو کو متفقہ طور پر اس نئی پارٹی کا سربراہ منتخب کر لیا گیا۔ اس کنونشن میں پارٹی کے بنیادی نظریات کی ترجمانی کرنے والے چار اصول مرتب کیے گئے اور انہیں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے مختلف کمیٹیاں مقرر کر کے ذمہ داروں کی تقسیم کردی گئی۔اس اہم تاریخ ساز واقعے کی صرف چند اخبارات نے خبریں شائع کیں۔نئی پارٹی کے قیام سے آمریت کے ایوانوں میں زلزلہ برپا ہو گیا اور فرسودہ سیاستدانوں نے نئی پارٹی کے قیام پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ڈرائنگ روم سیاستدانوں نے یوں تبصرہ کیا کہ۔"چند لڑکوں کا ہجوم دیکھ کر بھٹو کا دماغ خراب ہو گیا ہے۔بھلا یہ لڑکے ،بالے اور تانگے ریڑھی والے سیاست پر کیا اثرانداز ہو سکتے ہیں۔چند دنوں کی بات ہے بھٹو خود راہِ راست پر آ جائے گا"پاکستان پیپلزپارٹی تاریخ کے نازک موڑ پر ملک کے مظلوم طبقات کی نمائندہ آواز بن کر ابھری، گھٹاٹوپ اندھیرے میں امید کی کرن ٹوٹ پڑی، عوامی شعور نے ایک نئی کروٹ لی، سیاست محلات سے نکل کر گلی محلوں میں آ گئی، روایتی سیاستدانوں، وڈیروں کو ڈرائنگ روم سے نکل کر میدانوں اور کھیت کھلیانوں میں آنا پڑا۔ پاکستان کے عوام کو پاکستان پیپلزپارٹی کی صورت میں ایک نیا پلیٹ فارم مل گیا۔اس طرح پی پی پی نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو باقاعدہ سیاسی بنیادوں پر منظم کرنے کا ایک تاریخی فریضہ سرانجام دیا۔کسان، مزدور، طلبائ ، نوجوان، خواتین و نچلے طبقے پاکستان پیپلزپارٹی کے پرچم تلے اکٹھے ہو گئے جبکہ جاگیردار، افسر شاہی، بڑے تاجر، سرمایہ دار اور م±لاں مل کر بھٹو اور اس کی پارٹی کے خلاف طبقاتی طور پر اکٹھے نظر آنے لگے۔اس موقع پر گورنر مغربی پاکستان جنرل موسیٰ نے کہا کہ۔" ذوالفقار علی بھٹو کے جلوسوں میں تانگہ، رکشہ، ٹیکسی اور گدھا گاڑیوں والے ہی شامل ہوتے ہیں "چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی رابطہ مہم کے ذریعے ملک میں عوامی دوروں کا آغاز کیا اور نئی پارٹی کے منشور کو سادہ لفظوں میں عوام کو سمجھانے کی کوششیں جاری کردیں اور دو تین سالوں کے دوران انہوں نے پیپلزپارٹی کو حقیقی معنوں میں عوام کی پارٹی بنادیا اور پیپلزپارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں 1970 کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور بڑے بڑے برج الٹ دیئے مگر افسوس سازشی ٹولے نے پاکستان کو دو لخت کردیا اور 20 دسمبر 1971 کو اقتدار ذوالفقار علی بھٹو کے سپرد کردیا گیا۔اقتدار کیا تھا جو بھٹو کو دیا گیا بس ایک فریب زدہ، شکست خوردہ اور حوصلوں سے محروم قوم۔بھٹو نے ہارے ہوئے ملک کو نئی زندگی عطا کی، ملک کو متفقہ آئین اور جمہوریت دی، مسلم ممالک سے نئے رشتے استوار کئے، ایک لبرل پاکستان ترقی کے منازل طے کر رہا تھا کہ 5 جولائی 1977 کو جنرل ضیائ الحق نے بھٹو حکومت کا تختہ الٹ دیا، آئین اور جمہوریت دونوں کا خون کر ڈالا اور 4 اپریل 1979 کو بھٹو کو پھانسی دے دی۔جنرل ضیائ اور دائیں بازو کی جماعتوں کا خیال تھا کہ بھٹو کو جسمانی طور پر ختم کر کے انہوں نے بھٹو سے جان چھڑا لی۔انہیں یہ اندازہ ہی نہیں تھا کہ م±ردہ بھٹو زندہ بھٹو سے بھی زیادہ طاقتور ثابت ہو گا۔بھٹو آج بھی عوام کے دلوں اور ذہنوں میں زندہ ہیں اور بھٹو کی بنائی ہوئی پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی غریب اور کمزور طبقوں کی نمائندہ جماعت ہے #

پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو گئی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • مشاہد کے اپنے پارٹی قائد کو ”نیک مشورے“

    Feb 02, 2023
  • ہماری غفلت ہی انتہاءپسندوں کی سہولت کارہے

    Feb 01, 2023
  • ادھر فاقے‘ ادھر دھماکے

    Feb 01, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو ...

    Feb 02, 2023 | 22:33
  • ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی

    Feb 02, 2023 | 19:57
  • شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    Feb 02, 2023 | 19:25
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ

    Feb 02, 2023 | 18:56
  • گزشتہ حکومت کی معاشی پالیسیاں آج معیشت کیلئے نقصان دہ ...

    Feb 02, 2023 | 14:08
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی میں”ضیا الحق کی باقیات“ اور ”ڈیڈیز ...

    Feb 02, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
  • مشاہد کے اپنے پارٹی قائد کو ”نیک مشورے“

    Feb 02, 2023
  • نور عالم خان کی جذباتی تقریر پر ایوان کا ماحول ...

    Feb 01, 2023
  • الیکشن ہی مسائل کی وجہ ہیں؟؟؟؟؟

    Feb 01, 2023
  • 1

    کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیراعظم کی تمام سیاسی قوتوں  سے دہشت گردوں کیخلاف متحد ...

  • 2

    عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ!  عوامی مشکلات کو پیشِ نظر رکھیں 

  • 3

    سول لائنز مسجد پشاور میں گھنائونی دہشتگردی سے سانحۂ اے پی ایس کی یاد تازہ سکیورٹی ...

  • 4

    پاک روس تعلقات میں مثبت پیش رفت

  • 5

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا نیاطوفان

  • 1

    جمعرات، 10 رجب المرجب1444ھ، 2 فروری 2023ء

  • 2

    بدھ، 9  رجب المرجب    1444ھ، یکم فروری   2023ء

  • 3

    منگل، 8 رجب المرجب 1444ھ، 31 جنوری 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • یومِ یکجہتیِ کشمیر

    Feb 02, 2023
  • ممکنہ انتخابات، خدشات و امکانات

    Feb 02, 2023
  • غریب کا خیال،سستی خوراک

    Feb 02, 2023
  • آئی ایم ایف کے مطالبات اور منی بجٹ

    Feb 02, 2023
  • برطانوی فلاحی سسٹم کے بڑھتے مسائل پر تشویش

    Feb 02, 2023
  • مملکت سعودی عرب تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن

    Feb 02, 2023
  • جناب ! نگرانِ اعلیٰ … چند گزارشات…!!!

    Feb 02, 2023
  • یوم ِ جموریہ اور بھارت میں اقلیتو ں پر ہونے والے ...

    Feb 02, 2023
  • شخصیت پرستی کے کانٹے

    Feb 02, 2023
  • مہنگائی، معیشت اور دہشت گردی 

    Feb 02, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہءمحبت

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    مسلم لیگ کونسل بمبئی 27 جون 1946ء

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اجلاس مسلم لیگ لاہور23 مارچ 1940ء 

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    علامہ اقبال 

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    نیا زمانہ نئے صبح وشام پیدا کر

  • 4

    بانگِ درا

  • 5

    بانگ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group