ملتان کے نامور فنکار مضافات کے تھیٹروں میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ
ملتان ( سماجی رپورٹر)ملتان کے نامور فنکار مضافات کے تھیٹروں میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کیے گئے ہیں۔ اداکارہ سنبل خان فرینڈز تھیٹر ساہیوال کے ڈرامہ "سوہنی اکھ تیری "میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اداکار بہنیں مسکان خان،مومل خان عباسیہ تھیٹر کے ڈرامہ "مکھو جٹی"، نیر عباس صادق آباد کے فانوس تھیٹر ڈرامہ "ویلے معروف" جبکہ ایشیا جان اورحمید اداس پنجاب صادق آباد کے ڈرامہ میلے سجناں دے" میں کام کر رہے ہیں۔