چیف جسٹس آف پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ سے خاتون کی اپیل
مکرمی: میری چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ میرے ساتھ سابق شوہر کی جانب سے کی جانیوالی زیادیتوں کا نوٹس لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کرائیں۔ سابق شوہر نے اپنی تمام جائیداد فروخت کر دی تھی جائیداد میں سے بچوں کے حصہ کا ایک مکان میری بیٹی ثمرہ روف کے نام کروایا تھا یہ مکان میرے پاس بچوں کی امانت ہے، اسی مکان کے بالائی حصہ میں بچے رہائش پذیر ہیں۔ مکان کے اصل کاغذات بچوں کے پاس ہیں ۔بعدازاں میرے شوہر نے اپنے ماموں زاد بھائیوں کے ساتھ مل کر مکان کسی اور شخص کو فروخت کر دیا ہے۔ جعلسازی، بددیانتی اور دھوکہ دہی سے بچوں کو چھت سے محروم کر دیا ۔ ظلم وناانصافی کے نتیجے میںہم سب سخت پریشان ہیں۔ میں مظلوم اور بے سہارا غریب خاتون ہوں ۔چیف جسٹس آف پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ سے انسانی ہمدردی کے نام پر حصول انصاف اور سابق شوہر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ ہے ۔
(مسماۃ شہزادی ‘ شاہ ویلی رینج روڈ راولپنڈی کینٹ )