نجی بینک میں آتشزدگی ‘ لاکھوں مالیت کا سامان‘ ریکارڈ جل گیا
لاہور(نامہ نگار) گلبرگ میں بلیوارڈاور جیل روڑ کے سنگم میں ٹریڈ سنٹر میں واقعہ نجی بینک میںپراسرارطور پر آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرامدادی سرگرمیاں شروع کردیں ۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور ریکارڈ جل کر تباہ ہو گیا جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔