Waqt News
Friday | February 03, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  •  یہ بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، قوم کو ان کے سب ڈراموں کی سمجھ ہے : اسدعمر
  • سرکاری افسران اثاثے ظاہر کریں،آئی ایم ایف کی شرط پر حکومتی پروانہ جاری
  • گھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 اشیا مہنگی 
  • سونا مزید مہنگا
  • شاہین آفریدی کا انشا آفریدی سے نکاح 

بھارت کی آزاد کشمیر پر  شب خون مارنے کی منصوبہ بندی 

Nov 26, 2022 7:46 AM, November 26, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے بھارتی فوج کے آزاد کشمیر میں لانچنگ پیڈ کے دعویٰ کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کے لئے پُرعزم ہے اور ہر قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر سے متعلق اعلیٰ بھارتی فوجی افسر کا بیان بے بنیاد اور آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ کیمپوں کا دعویٰ من گھڑت ہے۔ ان کے بقول یہ بیان بھارتی مسلح افواج کی پراپیگنڈہ سوچ کا مظہر ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ بھارتی فوج بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں حق خودارادیت کی جدوجہد کچلنے میں مصروف ہے اور اپنی ان کارروائیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کے بے بنیاد بیانات گھڑتی ہے۔ یہ حقیقت تو اب پوری دنیا پر اظہر من الشمس ہو چکی ہے کہ بھارت اپنے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت اپنے پانچ اگست 2019ء کے اقدام کے ذریعے اپنے غیر قانونی زیر تسلط کشمیر کو جبراً بھارتی سٹیٹ یونین کا حصہ بنا کر اور جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں کا عرصۂ حیات تنگ کر کے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرات پیدا کر چکا ہے اس لئے یو این سلامتی کونسل، یورپی اور برطانوی پارلیمنٹ سمیت تمام علاقائی اور عالمی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے اس بھارتی اقدام کی مذمت کی گئی اور مقبوضہ وادی کی پانچ اگست 2019ء سے پہلے کی آئینی حیثیت بحال کرنے کا تقاضہ کیا گیا۔ مگر بھارت کی ہندو انتہاء پسند مودی سرکار اس عالمی احتجاج پر ٹس سے مس نہیں ہوئی اور اس کے برعکس بھارت کی سول اور فوجی قیادتوں کی جانب سے پاکستان کی سلامتی کے خلاف گیدڑ بھبکیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ مودی سرکار اب آزاد کشمیر اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات پر بھی شبِ خون مارنے کی مذموم منصوبہ بندی کئے بیٹھی ہے جس کے لئے وہ بہانے تلاش کر رہی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے فروری 2019ء میں بھی پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر ہونے والی دہشت گردی کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر اسے اندر گُھس کر مارنے کی گیدڑ بھبکیاں لگانا شروع کر دیں اور 26 ،27 فروری کو اپنے جنگی جہاز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل بھی کر دئیے جن میں سے دو جنگی جہاز پاک فضائیہ کے مستعد و مشاق دستے نے فضا میں ہی اچک کر مار گرائے اور ایک پائیلٹ ابھی نندن کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ بھارت کو اس سے ہی اندازہ ہو جانا چاہیے تھا کہ پاک فوج دفاع وطن کی استعداد اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے جو بھارتی جارحانہ عزائم اور اس کی کسی بھی جارحیت کا فوری منہ توڑ جواب دے گی۔ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں کی موجودگی کی حالیہ بھارتی الزام تراشی بھی بادی النظر میں آزاد کشمیر پر شب خون مارنے کی تیاریوں کا ہی واضح عندیہ ہے مگر اس کی ایسی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی البتہ وہ علاقائی امن و سلامتی کے لئے ضرور مزید خطرات پیدا کرنے گا اس لئے عالمی قیادتوں اور نمائندہ عالمی اداروں کو بھارتی جنونی ہاتھ روکنے کی ضرور پیش بندی کرنی چاہیے۔ 

 یہ بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، قوم کو ان کے سب ڈراموں کی سمجھ ہے : اسدعمر

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • مشاہد کے اپنے پارٹی قائد کو ”نیک مشورے“

    Feb 02, 2023
  • ”لُولی لنگڑی“ حکومت کے ہاتھوں بھونڈے انداز میں گرفتاریاں 

    Feb 03, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
  • موروثی سیاست، واقعی لعنت ہے 

    Feb 03, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  •  یہ بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، قوم کو ان کے سب ڈراموں ...

    Feb 03, 2023 | 19:22
  • سرکاری افسران اثاثے ظاہر کریں،آئی ایم ایف کی شرط پر حکومتی ...

    Feb 03, 2023 | 19:14
  • گھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 ...

    Feb 03, 2023 | 19:11
  • سونا مزید مہنگا

    Feb 03, 2023 | 19:07
  • شاہین آفریدی کا انشا آفریدی سے نکاح 

    Feb 03, 2023 | 19:01
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات!!!!!

    Feb 03, 2023
  • موروثی سیاست، واقعی لعنت ہے 

    Feb 03, 2023
  • ”لُولی لنگڑی“ حکومت کے ہاتھوں بھونڈے انداز میں ...

    Feb 03, 2023
  • قومی اسمبلی میں”ضیا الحق کی باقیات“ اور ”ڈیڈیز ...

    Feb 02, 2023
  • ساڑھ ستّی نے ایک اور گھر دیکھ لیا 

    Feb 02, 2023
  • 1

    پنجاب اور خیبر پی کے میں انتخابات کے التواء کا منصوبہ؟ 

  • 2

    دہشت گردی اور قومی وسائل کا استعمال

  • 3

    بجلی و گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ

  • 4

    کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیراعظم کی تمام سیاسی قوتوں  سے دہشت گردوں کیخلاف متحد ...

  • 5

    عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ!  عوامی مشکلات کو پیشِ نظر رکھیں 

  • 1

    جمعۃ المبارک ، 11 رجب المرجب1444ھ، 3 فروری 2023ء

  • 2

    جمعرات، 10 رجب المرجب1444ھ، 2 فروری 2023ء

  • 3

    بدھ، 9  رجب المرجب    1444ھ، یکم فروری   2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • بس بہت ہوگیا!

    Feb 03, 2023
  • میثاقِ پاکستان 

    Feb 03, 2023
  • کشمیر کب آزاد ہوگا؟

    Feb 03, 2023
  •     آپ’ نوائے وقت‘ ہی کیوں پڑھتے ہیں؟

    Feb 03, 2023
  • لاوارثوں کی دادرسی

    Feb 03, 2023
  • کیماڑی واقعہ اور شہر قائد میں ماحولیاتی آلودگی ...

    Feb 03, 2023
  • میری ماں کا کیا ہوگا

    Feb 03, 2023
  • دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے نمٹنا ضروری ہے

    Feb 03, 2023
  •       پاکستان کا سیاسی اور مالیاتی نظام             ...

    Feb 03, 2023
  • اے غمِ زندگی کچھ تو دے مشورہ

    Feb 03, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایثارووفاء

  • 2

    دعوت وتربیت 

  • 3

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اجلاس مسلم لیگ لاہور23 مارچ 1940ء 

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    مسلم لیگ کونسل بمبئی 27 جون 1946ء

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    علامہ اقبال کی کتاب

  • 2

    بانگِ درا

  • 3

    علامہ اقبال 

  • 4

    بالِ جبریل

  • 5

    نیا زمانہ نئے صبح وشام پیدا کر

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group