Waqt News
Monday | February 06, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ترکیہ میں زلزلے سے بے گھر لوگوں پر ایک اور قدرتی آفت ،موسلادھار بارش اور برفباری کاسلسلہ جاری
  • مسلسل نظربندی کیخلاف ایرانی فلمساز نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کردی
  • پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا
  • پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان روانگی میں مزید تاخیر ہوگئی
  • شہباز شریف کا اظہارِ ہمدردی کے لیے ترکیہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

دو طرفہ تجارت بڑھانا ترجیح : اردگان ، پاکستان میں سرمایہ کاری کریں : شہبا ز

Nov 26, 2022 7:06 AM, November 26, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
دو طرفہ تجارت بڑھانا ترجیح : اردگان ، پاکستان میں سرمایہ کاری کریں : شہبا ز

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ترکیہ متحد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ  ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، صدر رجب طیب اردگان کی پرجوش میزبانی پر انتہائی مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ ہر مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کی،  دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ترکیہ متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ سے ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر سی پیک منصوبے کو آگے بڑھا رہا ہے، سی پیک کی تکمیل سے خطہ کی ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ یک جان دو قالب اور مثالی برادر ملک ہیں۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے مشترکہ طور پر پی این ایس خیبر کی لانچنگ کی، ہم نے پاکستان کے ساتھ مل کر بہت سے منصوبے مکمل کئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستانی سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دونوں ممالک عالمی فورمز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے ہمراہ جمعہ کو پاک بحریہ کے لئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کیا جو پاک، ترکیہ سٹرٹیجک پارٹنرشپ میں اہم سنگ میل کا حامل ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔  استنبول شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر لانچنگ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین بھی موجود تھے۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ شپ یارڈ آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دوسرے گھر ترکیہ کا دوبارہ دورہ کرنے پر خوش ہوں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب اردگان ایک دور اندیشن رہنما ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ امن سے رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو جنگ کیلئے بھی تیار رہنا ہو گا، آج دنیا کو متعدد تنازعات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان گندم برآمد معاہدے میں ترکیہ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک، ترکیہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کو قابل تجدید توانائی ذرائع کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے، دونوں ممالک آلودگی میں کمی کیلئے بھی مل کر کام کر سکتے ہیں۔   ترکیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین  کی بھر پور مدد کی۔ ترکیہ سے 15 طیارے امدادی سامان لے کر پہنچے، ماضی میں بھی ہر مشکل گھڑی میں ترکیہ نے پاکستان کی مدد کی۔ وزیراعظم نے جہاز کی تیاری میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک، ترکیہ ماہرین ملجم منصوبہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہیں۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین،  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کامیڈین اسماعیل تارا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ 

ترکیہ میں زلزلے سے بے گھر لوگوں پر ایک اور قدرتی آفت ،موسلادھار بارش اور برفباری کاسلسلہ جاری

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • رشتے کا انتخاب اور دیانتداری کا عنصر

    Feb 05, 2023
  • سابق صدر پرویز مشرف انتقال کر گئے

    Feb 05, 2023 | 11:01
  • سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند ...

    Feb 06, 2023 | 10:59
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ترکیہ میں زلزلے سے بے گھر لوگوں پر ایک اور قدرتی آفت ...

    Feb 06, 2023 | 22:56
  • مسلسل نظربندی کیخلاف ایرانی فلمساز نے جیل میں بھوک ہڑتال ...

    Feb 06, 2023 | 22:42
  • پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    Feb 06, 2023 | 22:32
  • پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان روانگی میں مزید تاخیر ...

    Feb 06, 2023 | 22:21
  • شہباز شریف کا اظہارِ ہمدردی کے لیے ترکیہ کا دورہ کرنے کا ...

    Feb 06, 2023 | 21:53
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • اقوام متحدہ کا کردار اور مسئلہ کشمیر

    Feb 05, 2023
  • یوم یکجہتی کشمیر، کبھی تو مظلوم کی سنی جائے!!!!!

    Feb 05, 2023
  • رشتے کا انتخاب اور دیانتداری کا عنصر

    Feb 05, 2023
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات!!!!!

    Feb 03, 2023
  • 1

    جیل بھرو تحریک کی بجائے ملک سنبھالو تحریک چلائیں

  • 2

    جنرل پرویز مشرف کا انتقال

  • 3

    بھارت کا جعلی آپریشن بے نقاب

  • 4

    اقوام متحدہ سے عملیت پسندی کا متقاضی آج کا یوم یکجہتیٔ کشمیر 

  • 5

    وزیر اعظم کی مجوزہ اے پی سی اور قومی مفاد کے تقاضے 

  • 1

     پیر ، 14 رجب المرجب1444ھ،6 فروری 2023ء

  • 2

    ہفتہ ، 12 رجب المرجب1444ھ، 4 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • زوال کا عروج

    Feb 06, 2023
  • بھارت ایک قبضہ مافیا

    Feb 06, 2023
  • مشکلیں اور آساں ؟

    Feb 06, 2023
  • بڑے نصیبوں والے عمران خان

    Feb 06, 2023
  • کڑوی گولیاں

    Feb 06, 2023
  • عوام کی باری کب آئے گی۔۔۔؟

    Feb 06, 2023
  • آئی ایم ایف کی نئی شرائط

    Feb 06, 2023
  • تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے ایسے سخن فروش ...

    Feb 06, 2023
  • دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ

    Feb 06, 2023
  • امریکہ میں اسلام کی نشرو اشاعت

    Feb 06, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 3

     عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    مسلم کنونشن دہلی 17 اپریل 1946

  • 1

    ارمغان حجاز

  • 2

    ماخوذ از

  • 3

    مضمون اقبال کا سیاسی تفکر

  • 4

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group