وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں قائل کیا ہے کہ اپنے نیوز چینل کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کےلئے ضروری ہے کہ میرے پاس حکومتی عہدہ نہ ہو،وزیراعظم کا ممنون ہوں کہ میری درخواست تسلیم کرلی ،استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا، عبدالعلیم خان
سینئر وزیراور وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جمعہ کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میںعبدالعلیم خان نے اپنے استعفے کا اعلان کیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے (آج)جمعہ کوہونے والی ملاقات میں انہیں قائل کیا ہے کہ اپنے نیوز چینل کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کےلئے ضروری ہے کہ انکے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو، لہذا وہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب استعفیٰ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے ممنون ہیں کہ انہوں نے درخواست تسلیم کرلی ہے ،اس لئے وہ اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا رہے ہیں۔