
مصر میں تیز رفتار ٹرک نے روٹی کے لیے لائن میں کھڑے دسیوں افراد کو کچل دیا، ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر بیکری میں جا گھسا ۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ مصری صوبے الشرقیہ میں پیش آیا جہاں درجنوں دیہاتی بیکری سے روٹی خریدنے کے لیے لائن میں کھڑے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لائن میں کھڑے افراد پر چڑھ گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں وہاں موجود افراد 17 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ٹرک کو بڑھتے دیکھ کر لوگ کچھ سمجھ نہ سکے اور بہت سے لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا اور اسی اثنا میں ٹرک وہاں کھڑے لوگوں کو کچلتا ہوا بیکری میں جا گھسا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک میں آگ بھی لگ گئی تھی جس سے کئی افراد جھلس گئے، آگ پر قابو پا لیا گیا اور متاثرین کو علاج کی غرض سے سینٹرل اسپتال داخل کر دیا گیا۔