شہریوں کو کنٹرول ریٹ پر اشیاء فراہمی کیلئے کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) شہریوں کو کنٹرول ریٹ پر پھل و سبزیاں فراہم کرنے کیلئے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر ہمراہ تھے۔کمشنر نے ٹماٹر، پیاز سمیت سبزیوں کی نیلامی چیک کی اور ہول سیل پوائنٹس کی بھرپور آگاہی مہم چلانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے منڈیوں سے سستی سپلائی جاری ہے۔ ڈویژن بھر میں سستے ہول سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ چینی اور آٹے سمیت تمام اشیاء خوردونوش کے ڈی سی کاؤنٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ سرکاری چینی کا ایک ایک دانہ شہریوں تک پہنچا رہی ہے۔ منڈیوں مارکیٹ تک سستی سپلائی سے عوام کو براہ راست ریلیف ملا۔ شہری ہول سیل پوائنٹس سے سستی اور معیاری پھل و سبزیاں خرید کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں کمشنر نے شہر کی مختلف دکانوں پر بھی سرکاری نرخ چیک کئے۔
کمشنر دورہ