سید یوسف رضا گیلانی کی خوشدامن کی روح کو ایصال ثواب کیلئے پیر محل میں فاتحہ خوانی، آصف علی زرداری کی تعزیت، مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے دعا کرائی
ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق سنیٹر پیر اسرار حسین شاہ کی زوجہ، سابق وزیراعظم و اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی خوشدامن کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی رربار عالیہ قطبیہ شریف سندیلیاں والی شریف تحصیل پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہوئی جس میں مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے درگاہ حضرت موسی پاک شہید ملتان کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے دعا کرائی اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابق جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) زبیرمحمود نے فون کرکے اظہار تعزیت کیا جبکہ جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سیعدی نے خطاب نعمان بختیار نادیہ نعت پیش کیا اجتماع میں ہزاروں لوگوں کے علاوہسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ قطبیہ سندیلیاں والی شریف ، سابق ایم پی اے پیر قطب علی شاہ عرف علی بابا سابق ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی،سید احمد مجتبیٰ گیلانی، سید علی حیدر گیلانی اور سید علی موسیٰ سمیت معززین علاقہ، سیاسی،مذہبی، سماجی شخصیات اور ہزاروں مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع ہزاروں لوگوں سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے پیر اسرار شاہ اور سید یوسف رضا گیلانی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
فاتحہ خوانی