علی پور کچے کا علاقہ اشتہاریوں جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گاہ
علی پور‘ علی والی (نامہ نگاروں سے) علی پور کچے کے علاقہ جات اشتہاریوں کا محفوظ مسکن سینکڑوں اشتہاری پولیس گرفت سے آزاد۔ چھوٹے چھوٹے گینگ بنا کر موٹر سائیکل جانور چوری، لوٹ مار۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ریکارڈ کے مطابق سرکل علی پور کے اشتہاریوں کی تعداد سینکڑوں تک جا پہنچی کچے کے علاقہ جات میں قائم تین تھانہ جات متعدد پولیس پکٹ اور چوکیاں۔ پٹرولنگ چیک کے باوجود کچے کے مواضعات کے رہائشی عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ ذرائع کے مطابق شدید سردی اور عدم سہولیات کے باعث پولیس گشت کی بجائے سیاسی آقاوں اور زمینداروں کے ڈیرہ جات کو ٹھکانے بنا لیے ہیں پولیس کے غیر موثر گشت کے باعث واراداتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے سر شام سڑ کات پر پولیس کی بجائے ڈاکووں نے ناکے لگا کر عوام کو لوٹنا معمول بنا رکھا ہے جبکہ متعدد شہری زخمی بھی ہو چکے۔ پولیس اہلکار اشتہاریوں کی گرفتاری کی بجائے مخبری پر لگ گئے۔ دیہی علاقوں کے مکین راتوں کو جا گنے پر مجبور۔ دریائی جوکیوں اور تھانہ جات قائم کرنے کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور صبح شام دریائی گزر سے سفر کرنے افراد کی چیکنگ ہے اور سرکاری کشتیوں پر گشت کر نا روز مرہ ڈیوٹی میں شامل ھے۔مگر پٹرول سمیت دیگر سردیوں میں انسانی ضروریات زندگی کی عدم فراہمی کے باعث پولیس اہلکاران شدید ذہنی اذیت کا شکار ہو کر بیمار پڑ رہے ہیں۔
محفوظ پناہ گاہ