ظلم و جبر کے باوجود زندہ ہے بھٹو کے نعرے گونج رہے ہیں‘ پیپلز پارٹی امیدوار میر واثق کی ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم
خانیوال(خبرنگار) پیپلزپارٹی کے رہنماصوبائی حلقہ206کے امیدوارمیرسید واثق نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی واحد جما عت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔ ہر دور میں ظلم وجبر کامقابلہ کیا اس کے باوجود زندہ ہے بھٹو کے نعرے گونج رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے فلاحی ریاست اورتبدیلی کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا ۔آج 22کروڑ عوام حکومت کی عوام کش پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ وہ حلقے کے مختلف علاقوں میں کار نر میٹنگ اور ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ ان حالات میں صرف پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹو زرداری امید کی کرن ہیں ۔
میر واثق