خانیوال‘ اہل بھوانی شیخ برادری نے تحریک لبیک کے امیدوار کی حمایت کر دی
خانیوال(خبرنگار) صوبائی حلقہ206کے ضمنی الیکشن میں جوڑ توڑ عرج پر شہر کی بڑی برادری اہل بھوانی شیخ برادری کے سرکردہ رہنمائوںشیخ عباس، شیخ عمیر، شیخ جبار، شیخ دلشاد، شیخ زبیر،شیخ محمدحنیف، شیخ انور نے اپنے ساتھیوں اور برادری سمیت تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اورصوبائی حلقہ206کے ضمنی الیکشن میں امیدوار شیخ محمد اکمل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر شیخ محمداکمل نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ باباجی نے جس اخلاص سے تحریک کی بنیادی رکھی ہے اورقربانیوں سے آبیاری کی اس کے ثمرا ت ہیں کہ لوگ قافلوںکی صورت میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو بیوقوف بناکر70سال سے ووٹ حاصل کرنے والوںکی سیاست بے نقاب ہوچکی ہے ۔اب عوام جھلے نہیں شعور کو بیدار ہونے دو پوری قوم پکارے گی۔اس موقع پر صوبائی حلقہ206کے امیر شیخ غلام غوث رضوی ،علامہ امجد رضا سعیدی، مفتی محمد صفد ر شاکر رضوی اوردیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔
حمایت