چھٹی تھل جیپ ریلی رنگا رنگ تقریب سے آغاز شائقین کی بھرپور شرکت سیلفیاں
ملتان ٗ مظفر گڑھ (سماجی رپورٹر+ نامہ نگار + جنر ل رپورٹر)چھٹی تھل جیپ ریلی2021ء کا آغاز ہوتے ہی شائقین کی بہت بڑی تعداد صحرائے تھل میں اُمڈ آئی۔جیپ ریلی کے حوالے سے سب سے پہلے گاڑیوں کی ٹیکنیکل انسپکشن کا کام کیا گیا اس کے بعد کھلاڑیوں اور ان کے نیوی گیٹرز کا میڈیکل ٹیسٹ ہوا اور ان کی فٹنس چیک کی گئی۔اس کے بعد گاڑیوں کو نمبرزالاٹ کیے گئے۔صحرائے تھل میں تھل جیپ ریلی کے پروگرامز شروع ہوتے ہی شائقین کی بہت بڑی تعداد امڈ آئی۔عوام نے رنگ برنگی اور فراٹے بھرتی ہوئی مختلف اقسام کی گاڑیوں میں دلچسپی لی اور کھلاڑیوں کیساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔جیپ ریلی کے دوسرے روز سٹوک کیٹیگری، پری پئیرڈ کیٹیگری اور خواتین کیٹیگری کے کوالیفائنگ رائونڈ کا دوسرا مرحلے کا آغاز ہوگا اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج 26 نومبر گاڑیوں کا کوالیفائنگ رائونڈ ہو گا 27 نومبر کو سٹاک کی ریس ہو گی جبکہ28نومبرکو پری پیئرڈ اور وومن کیٹگری گاڑیوں کی ریس ہو گی اور اسی رات مظفر گڑھ فیصل سٹیڈیم میں نتائج کا اعلان اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
چھٹی تھل جیپ ریلی