مائیکل وان کو ایشز سیریز کی کوریج سے روک دیا گیا
لندن ( وائس آف ایشیا ) سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان کو نسل پرستانہ تبصروں کے الزام کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اگلے ماہ ہونے والی ایشز سیریز کی کوریج سے روک دیا۔ بی بی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیکل وان ایشز سیریز کی کوریج میں ہماری ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔اس سے قبل بی بی سی نے مائیکل وان کو نسل پرستانہ تبصروں کے الزام میں ہی اپنے شو سے باہر کردیا تھا۔مائیکل وان پر کائونٹی کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے پہلے نسل پرستانہ تبصروں کا الزام عائد کیا گیاتھا۔
جس کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی تھی۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز 8 دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔