پاکستان کپ فٹبال ٹورنامنٹ، مہران سوکر کلب نے اعظم نگر کو ہرا دیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ میں مہران سوکر کلب نے اعظم نگر فٹبال کلب کو2-1 سے شکست دے دی۔ الفلاح فٹبال گرائونڈ میں میلے کا سماں تھا ۔ مہمان خصوصی ظفر علی زیدی DSP نارتھ ناظم آباد تھے اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، صحت مند معاشرے کیلئے کھیل ضروری ہے، والدین کو چاہئے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب بھی اپنے بچوں کو راغب کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کمیٹی چیئرمین محمد سعید حمیدی نے مہمانِ خصوصی ظفر علی زیدی کو خصوصی شیلڈ پیش کی جبکہ اس موقع پر ناصر اسماعیل ، عبدالمعیز علی ،سلیم پٹنی، زوہیب اختربھی موجود تھے۔