چیئرمین پی سی بی جونیئر ورلڈکپ کی ٹیم سلیکشن سے ناخوش
لاہور(آئی این پی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ جونیئر ورلڈکپ کیلئے ٹیم سلیکشن سے غیر مطمئن نظر آرہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اور جونیئر سلیکشن کمیٹی سمیت کوچز کو طلب کرلیا ہے معاملے پر رمیز راجہ جمعہ کو سلیکشن کمیٹی و کوچز سے اہم میٹنگ کرینگے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ رمیز راجہ نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے بیس کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ خود نیٹ پر دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کرکٹرز کو پیسہ دینے کو ترجیح قرار دیا تھا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہر سطح پر معاوضوں کی تفریق ختم کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سنیارٹی کے لحاظ سے اب سلیب سسٹم کا نظام لاگو نہیں رہا۔