سینئرممبرخالدایچ خان کیلئے دعائیہ تقریب
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کراچی پریس کلب میں جمعرات کو اسپورٹس رپورٹرخالدایچ خان اورسینئرممبرضیاء شاہد کی والدہ سمیت دیگر مرحومین کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں کلب کے سیکرٹری محمد رضوان بھٹی ، فاروق سمیع ،حامدالرحمن، مقصودیوسفی،فداعباسی، جاوید رشید، نصیراحمداور پریس کلب کے ممبران سمیت صحافیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔دریں اثنا کے سی سی اے کے سابق سیکریٹری پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری نے سپورٹس رپورٹرخالدایچ خان کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔