پی آئی اے فجیرہ پرواز کرنے والی پہلی بین الاقوامی ائیرلائن بن گئی
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے لیے پرواز چلانے والی پہلی بین الاقوامی ایئرلائن بن گئی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز پشاور سے 168مسافر لیکر دوپہر کو فجیرہ پہنچی تو ایئرپورٹ پر روایتی استقبال کرتے ہوئے طیارے کو واٹرکینن سیلوٹ پیش کیا گیا۔فجیرہ کے شاہی خاندان اور اعلی حکام نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا خیرمقدم کیا اور یادگار تصاویر بنوائیں۔ پی آئی اے کی پروازیں فجیرہ کے امیر کی درخواست پرشروع کی گئی ہیں۔پی آئی اے فجیرہ پرواز کرنے والی پہلی بین الاقوامی ائیرلائن بن گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر پی آئی اے نے زائرین کے لیے خصوصی پرواز آپریٹ کی۔ ملکی اور غیر ملکی ہندو زائرین نے کراچی سے کرک براستہ پشاور سفر کیا۔پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار کی درخواست پر خصوصی پرواز آپریٹ کی گئی۔ شہر قائد سے ہندو زائرین نے کرک میں سمادھی(مندر)کا دورہ کیا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔
پی آئی اے فجیرہ