ونٹر کلب کرکٹ لیگ:وکٹوریس اور العباس کلب نے میچز جیت لیے
بہاولپور(خبر نگار) ایس پی سی ای ، پی سی بی ونٹر کلب کرکٹ لیگ میں 2میچ کھیلے گئے پہلا میچ میں فرینڈز کمبانڈ نے پہلے کھیلتے ہو ئے 26اوورزمیں 104رنز بنا ئے ۔ جواب میں وکٹوریس کلب نے 27اوورزمیں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 106رنز بنا کر یہ میچ 4وکٹوں سے جیت لیا ۔دوسرا میچ میں العباس کلب نے پہلے کھیلتے ہو ئے مقررہ اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنا ئے۔ نوید نے 62 اور زبیر نے 67رنز بنا ئے۔ جواب میں گرین وے جم خانہ کی پوری ٹیم 125رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اس طرح یہ میچ العباس کرکٹ کلب نے 69رنزسے جیت لیا ۔