ونٹر کلب کرکٹ لیگ: ماسٹر بلاسٹر ز کلب نے الفتح کو 6 رنز سے شکست دیدی
جام پور( خبر نگار)ونٹر کلب کرکٹ لیگ پی سی پی ایس پی سی اے میں ماسٹر بلاسٹر ز کلب جام پور نے الفتح کلب جام پور کو 6رنزشکست دیدی ، ماسٹر بلاسٹر ز کلب نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 107رنز بنائے ، ماسٹر بلاسٹرز کی طرف سے محمد یوسف ، محمد کامران نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، جوابی بیٹنگ میں الفتح کرکٹ کلب101رنز ہی بنا سکی ، محمد تنویر اور محمد اصغر نے بالترتیب 3,4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔