گال ٹیسٹ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 187رنز سے ہرا دیا
گال(آئی این پی) سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو گال ٹیسٹ میں باآسانی 187رنز سے شکست دیدی اور 2 میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم348رنز ہدف کے تعاقب میں 160رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز ٹیم کی بیٹنگ سری لنکا کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگزمیں 386رنز کے خسارے میں 230رنز بناسکی اس طرح سری لنکا نے 187رنز سے کامیابی حاصل کی، ٹیسٹ میچ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 296رنز جبکہ سری لنکاکو 4وکٹیں درکار تھیں۔سری لنکا نے دوسری اننگز 191رنز 4کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔