کسان نمائندوں کو بھی قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن نامزد کیاجائے: جام حضور بخش
بہاول پور( کامرس رپورٹر) چیئر مین کسان بورڈ پاکستان جام حضور بخش لاڑ نے کہا کہ زرعی اجناس گنا، کپاس، گندم، چاول اور مکئی کی قیمتیں مقرر کرتے وقت حکومت کسان نمائندوں کو بھی قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن نامزد کرے۔ اس سے بڑھ کر ناانصافی اورکسانوں کا معاشی قتل کیا ہو گا ۔ انھوں نے کہا کہ کھادوں، زرعی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ روکنے کیلئے زرعی پرائس کنٹرول کمیٹی تشکیل دی جائے اور اس میں کسان نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کا فیڈرل فلڈ کمیشن کہ جسکے پاس محکمہ ایرگیشن کی جانب سے پنجاب میں مختلف دریائوں پر حفاظتی بند بنانے کی منظوری ہو چکی ہے۔ ان حفاظتی بند کو بنانے کیلئے حکومت فی الفور فنڈز کا اجرا کرے۔