این اے 133میں پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کو سپورٹ کر رہی ہے:خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے این اے 133کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات مسترد ہونے کے بعدپی ٹی آئی اندرونی طور پر پیپلز پارٹی کو سپورٹ کر رہی ہے ۔ پیپلز پارٹی کو جتوانے کیلئے حکومت کے دھاندلی کے ثبوت ملنے شروع ہو گئے ہیں ۔پی ٹی آئی حکومت جتنا مرضی زور لگا لے ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز ملک ہی جیتے گی ۔