زرعی نیورسٹی ملتان کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عزیزالرحمن کیلئے ڈاکٹر جاوید اقبال غازی گولڈ میڈل ایوارڈ
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز اپلائیڈ زوالوجی سوسائٹی پاکستان کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس جامعہ قائداعظم اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس میں ڈاکٹر عزیز الرحمن (اسسٹنٹ پروفیسر) فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کو پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال غازی گولڈمیڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ تمغہ ان کی تعلیمی اور ریسرچ کی خدمات کو سراہتے ہوئے پیش کیا گیا۔