نشتر اور چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ او پی ڈی کے نئے اوقات کار پر عملدرآمد کرانے میں ناکام
ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں 15 نومبر سے آوٹ ڈور ٹائمنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم اس نوٹیفکیشن پر ڈاکٹروں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیانشتر ہسپتال اور چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہی ،گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ڈاکٹر مدثر سرانی کی سربراہی میں وفد نے سابقہ اوقات کار کے مطابق دوپہر دو بجے نشتر ہسپتال کا شعبہ آوٹ ڈور بند کروا دیا اسی طرح چلڈرن کمپلیکس میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی بند کروا دی اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ نوشیروان برکی کے ڈکٹیٹر شپ والے احکامات پورے پنجاب میں کوئی نہیں مانے گا، ہسپتالوں کی حالت زار بہتر کرنے ،ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے ایسے فیصلے حکومتی ناکامی کا ثبوت ہیں۔