ٹبہ سلطان پور،واٹر فلٹریشن پلانٹ فنکشنل نہ ہو سکا‘ سامان چوری
ٹبہ سلطان پور (نمائندہ خصوصی) ٹبہ سلطان پور کے نواحی گاؤں چک نمبر 122/ ڈبلیو بی میں عوام کو صاف پانی پینے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا مگر چالو نہ ھوسکا اور پلانٹ میں نصب سامان لوگ چوری کر کے لے گئے اور عوام نے جانور باندھنے کے ساتھ ہی بھوسہ سٹاک کر لیا۔