ٹریفک پولیس چالان میں گھپلے
مکرمی! ٹریفک پولیس سے کوئی شکایت نہیں اصل مسئلہ سی ۔ ٹی ۔ او ہے ٹریفک پولیس سے جو نادانیاں ہوتی ہیں وہ سی ۔ ٹی ۔ او کی ہدایات کی وجہ سے ہوتی ہیں 14 اکتوبر21 کولو ڈررَ کشے پر فریج لیکر گیا چالان ہو گیا اگلے دن قرطبہ چوک میں رانا صاحب نے چالان کر دیا۔ چالان تو اس کا کرنا چاہئے جو دوسروں کے لیے مصیبت بنے خطرہ بنے یا غلط سمت جائے۔ جہاں تیز گاڑی چلائی ہے وہاں آہستہ چلائے جہاں آہستہ چلانی ہے وہاں تیز چلائے یا اُوور لوڈنگ ہو دوسروں کے لیے خطرہ ہو اس کا چالان کرنا چاہئے اس پہ سختی کرنی چاہئے مگر یہ اندھیر نگری ہے غصہ غریب پر ہی نکلتا ہے۔ گجومتہ چالان کرتے کسی کو شرم آئی کہ سڑک پار کرنے کے لیے کٹ بڑا غلط ہے جس سے لوگ تنگ ہوتے ہیں اس کٹ کو ختم کر کے چوک بنانے کی ضرورت ہے اور اشارے بھی نشتر کالونی کٹ کو ایک مہینے کیلئے بند کیا جائے۔ اتفاق ہسپتال کے سامنے چالان کرنے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں کسی کو کھڈے نظر نہیں آتے۔ بس چالان ضروری ہیں کُھڈیاں خاص فوجی گاڑیاں گزرتی ہوئی دیکھیں اتنی گندی سڑک خدا کی پناہ فوجی بے چارے بھی مصلحت کا شکار ہیں۔ کلمہ حق کہنے کی اجازت نہیں اگر کہا تو نوکری خطرے میں پڑ جائے گی جو رکشے اور گاڑیاں دوسروں کے لیے مصیبت بنتے ہیں ان کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے۔ (محمد افضل ولد بشیر ،لاہور)