سوشل سیکورٹی ہسپتال گوجرانوالہ صفائی میںدوسرے نمبر پر آگیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر کے سوشل سیکورٹی ہسپتال کی نمایاں کارکردگی کے حوالہ سے لاہور گلبرگ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لیبر منسٹر عنصر مجید نیازی ، سیکرٹری لیبر لیاقت چٹھہ ، کمشنر سوشل سیکیورٹی سید بلال حیدر نے شرکت کی ،اس موقع پر تمام ہسپتال کی اعلی کارکردگی کے بارے میں جائزہ لیا گیا ، جس پر سوشل سیکورٹی ہسپتال گوجرانولہ پنجاب بھر کے ہسپتال میں دوسرے نمبر پر آیا ، اعلی کارکردگی پر ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال گوجرانوالہ ڈاکٹر ظفرحیات میکن کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ،اس موقع پر کمشنر سوشل سیکوٹی ڈاکٹر سید بلال حیدر نے اعلی کارکردگی پر ڈاکٹر ظفر خیات میکن کو شاباش دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا ، اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ظفر خیات میکن نے لیبر منسٹر ، کمشنر سوشل سیکورٹی کا شکریہ ادا کیا ، ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز میرے لئے باعث افتخار ہے اور محکمہ کے دیگر افسران و عملہ کی حوصلہ افزائی کرے گا تاکہ وہ اوربھی محنت اور لگن سے کام کرتے رہیں ، ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ ہم اسی طرح محنت سے محکمہ کی خدمت کرتے رہیں گے ، اس موقع پر انہوں اپنے تمام ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف کا بھی شکریہ ادادکیا ۔